لاہور: ایک ماہ کے دوران مصالحہ جات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی اکبری مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران مصالحہ جات کی قیمتوں میں ایک  سو سے دو سو روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں تھوک کی سب سے بڑی مارکیٹ میں گرم  مصالحوں کے ریٹ بڑھ  گئے ہیں۔

موٹی کالی مرچ سو روپے اضافے کے بعد پانچ  سو اسی روپے، لونگ دو سو روپے مہنگے ہونے کے بعد چودہ سو روپے کلو، بڑی الائچی چودہ سو سے  بڑھ کر سولہ سوروپے کلو تک پہنچ  گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہلدی ایک سو پنسٹھ  سے ایک سو اسی  روپے  کلو، لال مرچ پسی ہوئی چھ سو پچاس روپے کلو فروخت  ہو رہی  ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے لاک  ڈاون  نے کاروبار مندا کیا ، اب ڈالر کی  بڑھتی قیمت نے مہنگائی کے سیلاب کو دعوت دی ہے۔


متعلقہ خبریں