کے پی: سیکریٹریز اور کمشنرز کے تبادلے و تقرریاں


پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں 9 انتظامی سیکریٹریز اور کمشنرز کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا: کورونا کے 445 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق جاوید مروت کو سیکریٹری محکمہ انڈسٹری کامرس تعینات کیا گیا ہے جب کہ عابد مجید کو سیکریٹری اسپورٹس اینڈ کلچر متعین کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ظہیر الاسلام کمشنر مالا کنڈ ڈویژن کی ذمہ داری ادا کریں گے جب کہ عامر لطیف سیکریٹری محکمہ امداد و بحالی ہوں گے۔

خیبرپختونخوا: سرکاری اسپتالوں میں مزید 175 آئی سی یو بستروں کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ریاض محسود کو کمشنر ہزارہ مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے خوشحال خان کو سیکریٹری فوڈ اورارشد خان کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کرد یا ہے۔

کے پی: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، آرڈی ننس تیار

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کے تحت یحیٰ اخون زادہ کمشنر ڈی آئی خان کی حیثیت سے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں