انکوائری میں 658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں، وزیر ہوابازی

طیارہ حادثہ، پائلٹ اور ائیرکنٹرولر کی کوہتاہی سے ہوا، وزیر ہوابازی

اسلام آباد:  وزیرہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن میں جعلی اسناد کی انکوائری میں  658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال  کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ جن پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں ان کےخلاف کارروائی کی گئی۔28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں جبکہ 26 پائلٹس نےغلط امتحانات دیے تھے۔

وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا کہ ہماری حکومت اداروں کوٹھیک کررہی ہے، ہم ریفارمزکے ایجنڈےپرعمل پیراہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ایوی ایشن نے 2008 میں بھی فضائی آپریشن معطل کیاتھا۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے ساتھ  رابطے میں ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کےخلاف جلد اپیل میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 5 کھرب 44 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ دنیا کے دیگرممالک میں ایئرلائنز نے ملازمین کو نوکریوں سےنکالا ہے۔ ہم نے صرف ان لوگوں کو نکالا جو چوردروازے سے ادارے میں آئے تھے۔

غلام سرور نے کہا کہ ان لوگوں کو ضرور نکالیں گے جوکرپشن کرکےآئےہیں۔ گزشتہ حکومتوں کی گندگی صاف کررہےہیں۔ جعلی ڈگریوں والے لوگ سابقہ حکومتوں میں بھرتی کیےگئے۔

انہوں نے کہا کہ یواےای ایئرلائن کے 54 پائلٹس میں سے 48 کلیئر ہوگئے ہیں۔ ویت نام ایئرلائن میں کام کرنے والے 11 میں سے 9 کلیئرہوگئے ہیں بحرین ایئرلائن کے4میں سے2کلیئرہوگئے۔

وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا کہ ملائیشیا اورترک ایئرلائن میں کام کرنےوالے پاکستانی پائلٹس پرتحقیقات کررہے ہیں۔

دریں اثناء  قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں