پی آئی اے کا کل سے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ



کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی ائی اے) نے نو جولائی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا۔اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

انہوں نے بتایا کہ تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں