سری لنکا کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان


کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس سی بی)  نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایس سی بی کے مطابق منگل سے تمام اسٹیڈیم ایس اوپیز کے تحت کھول دیئےجائیں گے جبکہ ڈومیسٹک میچز تماشائیوں کے بغیر کرائےجائیں گے۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں لیکن اب ایک سو سترہ روز بعد ویسٓٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کا اعلان

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

جو روٹ کی انجری کے باعث انگلینڈ کی کپتانی بین اسٓٹوکس کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی جیسن ہولڈر کے سپرد ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں روری برنز، ڈوم سیبلی، جو ڈینلی، ذیک کراولی، بین اسٹوکس، اولی پاپ، جوز بٹلر، ڈوم بیس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں سیاہ فام لوگوں سے یکجہتی کے طور پر اپنی شرٹ کے کالر پر سیاہ فام لوگوں کی حمایت میں بیج لگائیں گی۔

ویسٹ انڈیز نے اس یکجہتی کا پہلے اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی ایسے بیجز لگانے کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کورونا وائرس کے باعث  تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں