عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر


اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح 68.73 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں کمی ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کا نیا اصلاحاتی پروگرام اور ایران پر ممکنہ نئی پابندیاں بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔

سعودی عرب کے نئے اصلاحاتی پروگرام  میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز شامل ہے۔

امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68.73 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں خام تیل کی قیمت 73.82 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)  بھی تین سال کی بلند ترین  سطح پر پہیچ کر 68.47 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.7 فی صد اضافے سے 73.77  ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

خبر کے مطابق سعودی عرب تیل کی قیمتیں80 سے 100 ڈالر فی بیرل تک لے جانے کا خواہش مند ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا پاکستان کی معیشت پرگہرا اثر پڑتا ہے۔

مالی سال 2017 میں پاکستان کی کل درآمدات کا 15 فیصد  پیٹرولیم مصنوعات تھیں۔


متعلقہ خبریں