عمران خان نے دوسری تقریر کی تیاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا،سراج الحق

اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پرتقریر کے بعد دوسری تقریرکی تیاری کے علاوہ کچھ  نہیں کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو شہید کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرکے بعد ان کی دوسری تقریرسننا چاہتے تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کشمیر کی طرح اپنی پہلی تقریر بھی بھول چکے ہیں۔

پاکستان: کشمیر میں بھارتی مظالم سے یورپی یونین کو آگاہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹرسراج الحق نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہی بھارتی درندہ صفت افواج نے ایک تین سالہ معصوم و کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کیا جس کی تصویردیکھ کرہرانسانی آنکھ اشکبار ہو گئی۔

بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، مشعال ملک

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسی دن بھارتی جبر و تشدد سے یورپی یونین کو آگاہ کیا اور اس پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔


متعلقہ خبریں