آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، آرمی چیف

فائل فوٹو


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہد میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکواٹر پشاور آمد پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کو تمام وسائل فراہم کرے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسداد ٹڈی دل سینٹرکے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔ حکومت نے پہلے ہی اس صورتحال کیلئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹڈی دل سےنمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت این ایل سی سی کی کوششوں میں کردارکو سراہا۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں