لاہور: مقررہ وقت کے بعد کھلی رہنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی

فائل فوٹو


لاہور: ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مقررہ وقت کے بعد بھی کھلی رہنے والی دکانوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث ہوٹلوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

لاہور: ایک ماہ کے دوران مصالحہ جات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے تحت مقررہ وقت کے بعد دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر واقع 27 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا ہے کہ جن دکانوں کو سیل کیا گیا ہے وہ شام سات بجے کے بعد بھی کھلی ہوئی تھیں۔

کورونا: لاہور کے جناح اور جنرل اسپتال کے آئی سی یوز میں جگہ ختم

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے دو ہوٹلوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

حکومت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دکانوں اور بازاروں کو کھولنے کے نئے اوقات کارمقرر کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں