وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اورڈویژنوں میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے خالی رہنے والی آسامیاں ختم کردی ہیں۔

وفاقی حکومت: ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ختم کی جانے والی آسامیاں گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 16 تک کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مشتری ہشیار: حکومت 400 محکمے ختم کررہی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزارت خزانہ نے گزشتہ دنوں خالی آسامیوں کوختم کرنے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

ہم نیوز نے ایک ہفتے قبل بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کردی جائیں۔


متعلقہ خبریں