کرنٹ لگنے سے شخص کی ہلاکت: معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

کراچی: کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ واقعے میں انسانی جان کے نقصان پر افسوس ہوا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کے الیٹرک کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ کر سڑک پر گری تھیں، جن میں کرنٹ تھا۔ کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شخص محمد رفیق ولد حیات محمد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ترجمان کے الیکٹرک واقعے میں انسانی جان کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث تاریں ٹوٹ کر گریں، جن میں کرنٹ تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی بارش: چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

گزشتہ روز پرانا گولیمار میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ دونوں افراد کو جنریٹر چلانے کے دوران کرنٹ لگا تھا۔

کریم آباد میں مزدور کو کام کے دوران کرنٹ لگا تھا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کیماڑی میں بھی مسان چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے عثمان نامی لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے 7 سالہ محمد جاں بحق ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بارش کی پہلی بوند سے بجلی کا نظام  بھی درہم برہم ہو گیا تھا۔ بارش سے نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں