پی ٹی آئی حکومت غلط چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی ہے، غلام سرور



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غلط چیزوں کوٹھیک کرنےکےلیےآئی ہے،اگر ہم اپنےگھر کی صفائی کر رہے ہیں تو اس کا برا نہیں منانا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خسارہ کم ہو کر ایک ارب پر آ گیا تھا تاہم کورونا کے باعث اب یہ پھر بڑھنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں چل رہا، عمران خان کا متبادل پارٹی میں کوئی نہیں ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 262 پائلٹس کا فگردیا گیا تھا جو مشکوک تھے،اس سے پہلے658 جعلی ڈگری والے بھی نکلے ہیں جنہیں ماضی کےحکمرانوں نے بھرتی کیا۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کےمعاملےسے پی آئی اے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،جوکچھ کیا پی آئی کی بہتری اور لوگوں کی سیفٹی کے لیے کیا، اگرکچھ غلط ہو رہا ہے اور ہم چھپاتے رہیں تو یہ بہت بڑا جرم ہو گا۔

سی اے اے: قومی ایئر لائن کے 34 پائلٹس کے لائسنس معطل

ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای ایئرلائن کے 54 پائلٹس میں سے48 ، ویت نام ایئرلائن میں کام کرنےوالے 11 میں سے 9 جبکہ بحرین ایئرلائن کے 4 میں سے 2 پائلٹس کلیئرہو گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور کو چور کہنے پر اورغلط کوغلط کہنے پر لوگ برا مان جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں