نوابشاہ: زہریلا کھانا،ایک گھر کے دو بچے جاں بحق،پانچ کی حالت تشویشناک

نوابشاہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاندان کے دو بچے جاں بحق

ںواب شاہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نواب شاہ: ڈاکٹروں نے زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر کفن پہنا دیا

ہم نیوز کے مطابق جام صاحب روڈ کے محلہ سید آباد کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کھانا کھاتے ہی بیہوش ہو گئے اور ان کی حالت غیر ہوگئی تو انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پیپلزمیڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک سالہ بچے شاہ زین اور 9 سالہ بچی زارا نے دم توڑ دیا۔

تھانہ بی سیکشن کی پولیس کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج گھر کے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز زیرعلاج افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

اسلام آباد سے بھاگنے والا کورونا کا مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

ہم نیوز کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج افراد میں سے فی الوقت فیضان آرائیں، اہلیہ رخسانہ اور بیٹی روحاب کے نام معلوم ہو سکے ہیں۔

 

نیب کراچی کی کارروائی، ایس ایس پی نواب شاہ گرفتار

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ محلہ سید آباد سے اطلاع دی گئی تھی کہ زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

نواب شاہ میں فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو سمیت 3 بحق

علاقہ پولیس نے گھر سے کھایا جانے والا کھانا جمع کرکے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے گھر سے دیگر ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں