پشاور: دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شہر کے دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

‏اسلام آباد :اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 90 فیصد کمی

ہم نیوز نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج سہ پہر چار بجے سے زریاب کالونی اور فقیر کلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخل ہونے اورباہرنکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیائے خورد و نوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز اور تندور کی دکانیں کھلی ہوئی ہوں گی۔

لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق مساجد میں صرف پانچ افراد کو با جماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے متعلق علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو عمل درآمد کے لیے مکمل ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی

ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں