امریکہ: موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

امریکہ: موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

اسکول یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق

دلچسپ امر ہے کہ مئی 2020 میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے دوا بھی نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے تجویز کی گئی تھی۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہمیں جلد از جلد اسکولوں کو کھولنا چاہیے۔

امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز

امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مطابق تمام ریاستوں کو اسکولوں کو کھولنے پر آمادہ کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت تمام ریاستوں کو اسکول کھولنے کے لیے مراعات بھی دے گی۔

پاکستان میں بھی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے مشاورتی اجلاس میں یکم ستمبر سے اسکول کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کورونا: برطانوی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آٹھ جولائی 2020 کو منعقد ہونے والے بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 22 اگست 2020 کو صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اوراگر صورتحال تشویشناک ہوئی تو تعلیمی ادارے بدستور بند رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نےاسکولوں کو اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

چین کے بڑے شہروں میں اسکول کھول دیئے گئے

آل پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ اسکولوں کی بندش سے 50 فیصد تعلیمی  ادارے بند اور دس لاکھ  افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔

برطانیہ نے 9 جون 2020 کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ برطانیہ میں .پرائمری اسکولوں کو کھولنے پر والدین اوراساتذہ کی جانب سے شدید تنقید اور انتہائی کم حاضری نظرآئی تھی۔

برطانوی حکومت نے اس کے بعد ستمبر تک اسکولوں کو دوبارہ بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔

سندھ: تعلیمی ادارے بدستور بند، امتحانی بورڈز کے دفاتر کھلیں گے

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جب دس ہفتوں کے بعد اسکولوں کو کھولا گیا تو نصف کے قریب والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریزاں دکھائی دیے جب کہ اساتذہ اور طلبہ کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی تھی۔


متعلقہ خبریں