ملک کے متعددعلاقوں میں بارش کی پیش گوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں تیس ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں تئیس ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس10ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس8، ناظم آبادمیں6.4، صدرمیں6 ملی میٹربارش ریکارڈ اوریونیورسٹی روڈ/موسمیات میں 5.8بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، کھوکھراپار ، کورنگی اور ضیا کالونی میں بجلی بند ہو گئی۔ گلشن حدید ، لیاقت آباد اور اسکیم تینتیس کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔
بارش کے بعد گلشن حدید، سرجانی، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور صدر کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش  کے بعد کےالیکٹرک  کا ترسیلی نظام جواب دے گیا۔

شہر میں موسم بہتر ہونے کے بعد  بجلی کی طلب3ہزارسے کم ہوکر2800میگاواٹ ہوگئی ہے۔   بجلی کی طلب اور رسد  کا فرق 200میگاواٹ رہنے کے باجود  بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں  بہتری نہیں آئی۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ نارووال، سیالکو ٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری اور ٹیکسلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے۔

خٰبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا تاہم دیر، بونیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ،کوہاٹ، پشاور، مردان اور چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں