پی ایچ ڈی کرنے والا پولیس اہلکار

پی ایچ ڈی کرنے والا پولیس اہلکار

فوٹو: ہم نیوز


پولیس آفیسر صرف مجرم ہی نہیں پکڑتے اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں۔ لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے یہ بات سچ ثابت کردی ہے۔

فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول علم کا شوق ہی تھا کہ سب انسپکٹر محمد عرفان ساڑھے چار سال میں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھوانے میں کامیاب ہو گیا۔

دو ہزار سات سے محکمہ پولیس سے وابستہ محمد عرفان نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا اور تمام مسائل و مشکلات کے باوجود بالآخر کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے ساتھ پڑھنا بہت مشکل ہے لیکن پھر جب ارادے مضبوط ہوں انسان سب کچھ کر لیتا ہے اور ارادہ نہ ہوتو کچھ بھی نہیں ہوپاتا۔

انچارچ انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی، محمد عرفان کہتے ہیں پولیس کی ڈیوٹی خدمت سمجھ کر کرتا ہوں اور تعلیمی میدان میں کامیابی کا سہرا اہل خانہ کو بھی جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا بیوی مجھے کہتی ہے کہ گھر کو آپ نے سرائے بنایا ہوا ہے لیکن پھر بھی انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ محمد عرفان کے ساتھی اہلکار بھی ان کی کامیابی پر نازاں ہیں۔ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی رکاوٹ درمیان میں حائل نہیں ہو سکتی، سب انسپکٹر محمد عرفان نے پولیس ڈیوٹی کے دوران پی ایچ ڈی مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا۔


متعلقہ خبریں