فی تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا، انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا


کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 100روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت 93ہزار536روپے ہوگئی

دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.58 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوگیا

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں