‘مسلسل کوششوں اور باہمی تعاون سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی’


اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ مسلسل کوششوں اور باہمی تعاون سے ملک میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔ کورونا  سے  نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے نے صوبوں کوکوروناحفاظتی لباس فراہم کیے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے این ڈی ایم اے نے اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین این ڈی ایم اے کا کراچی میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں کا دورہ

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ ماسک سے  لیکر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹڈی دل پر اسپرے کے لیے ترکی سے جہاز منگوائے گئے ہیں۔ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا۔

مذکورہ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا ہے اور اس کو صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر بات  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی مشکل صورتحال میں ایسا سینٹر بنانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ عید قرباں پر احتیاط کریں تاکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی کی صورت میں کورونا وائرس مزید بڑھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں