کورونا وبا: ایشیا کرکٹ کپ ملتوی کردیا گیا

کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ ملتوی کردیا گیا، جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کوروناوبا کی وجہ سےایشیاکرکٹ کپ ملتوی کرناپڑا۔ ایشیاکپ کو جون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل  نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جون 2021 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے سری لنکا کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی نےایشیاکپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کو مشروط پیشکش کر دی تھی۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس وبا کے باعث پی سی بی نے رواں برس سری لنکن بورڈ کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پی سی بی اس برس میزبانی کے تبادلے کیلئے رضا مند ہے، اس مرتبہ سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اگلے ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتا ہے جوکہ 2022 میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان اور یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں تھا، اب خطےمیں سری لنکا میں سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز