حکومت اور کے الیکٹرک کا معاہدہ پبلک کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

حکومت اور کے الیکٹرک کا معاہدہ پبلک کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والا معاہدہ پبلک کیا جائے۔ انہوں نے کے الیکٹرک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا میں بجلی کی قیمتیں کم ہو رہی تھیں تب بھی کراچی والوں کو مہنگی بجلی دی گئی۔

کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری پریشان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف دیے جانے والے دھرنے میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے سبب کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ شب آٹھ بجے سے مختلف رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے پہلے ہی شہریوں کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہے۔

کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کنور نوید جمیل اور محمد حسین نے شرکت کی۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی والوں کی زندگی عذاب کردی ہے۔

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے اس موقع پر کہا کہ منگل کو جب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی تو اس میں بھی کے الیکٹرک کے مسئلے پر بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں