کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں، فردوس شمیم نقوی کا اعتراف

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وفاقی وزیر کو کراچی بھیجیں اور انہیں اس بات کا پابند کریں کہ جب تک کے الیکٹرک کا مسئلہ حل نہ ہو وہ شہر سے واپس اسلام آباد نہ جائیں۔

حکومت اور کے الیکٹرک کا معاہدہ پبلک کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں کی جانے والی بدترین لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر دیے جانے والے احتجاجی دھرنے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہرکی بجلی کی تمام ضروریا ت پوری کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیے جانے والے احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کنور نوید جمیل اور محمد حسین نے شرکت کی اور اپنی پارٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوئی ایسا سال نہیں ہے جس میں لوڈشیڈنگ نہ کی گئی ہو۔

وزیراعظم کی گورنر سندھ اور اسد عمر کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کی ہدایت

انہوں نے اپنی پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ  فوری طور متعلقہ وزیر کو کراچی بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزیر کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ جب تک حتمی فیصلہ نہ ہو وہ کراچی سے نہ جائیں۔

فردوس شمیم نقوی نے اعلان کیا کہ ہم ہرجگہ پراحتجاج کریں گے۔ شہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سے کمرشل ایریاز بند ہیں کیونکہ بجلی نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے دعویٰ کیا کہ کراچی کی سپلائی 33 فیصد کم ہے۔ ان کا استفسار تھا کہ نیپرامیں وہ کون لوگ تھےجن لوگوں نےانہیں چھوٹ دی تھی؟

کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سوال کیا کہ جب لوڈشیڈنگ ہورہی تھی توانہوں نے پاورپلانٹ کیوں نہیں لگایا؟

انہوں نے کہا کہ کل کے الیکٹرک کےساتھ میٹنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے ایشو پر نیپرا کو جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم کے خلف آواز بلند کررہے ہیں۔

چینی کمپنی کی کے الیکٹرک اور اس کے انتظامی حقوق خریدنے کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ نیپرا نے کہا ہے کہ یہ ٹیرف چھ ماہ پہلے پورےپاکستان میں بڑھا تھا۔


متعلقہ خبریں