اقوام متحدہ میں بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیاں بے نقاب


نیویارک: پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی جارحیت کونہ روکا گیا تو برصغیرمیں روانڈا اوربوسنیا جیسی صورتحال جنم لے سکتی  ہے۔

پاکستان: کشمیر میں بھارتی مظالم سے یورپی یونین کو آگاہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جنم لے سکنے والی صورتحال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔

اقوام عالم کو یہ آگاہی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے دی۔ انہوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیوں کو بھی بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نفرت انگیزاوردہشتگرد پالیسیوں سے خطے کے تمام ممالک میں انتشار پھیلاتا رہا ہے۔

’ ایران کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وستم پر آواز اٹھانا قابل ستائش ہے‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت و شواہ دسلامتی کونسل کو پیش کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکاراپنی اقلیتوں کے بالعموم اور مسلمانوں کے بالخصوص حقوق سلب کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس پشار، چینی قونصلیٹ اور اسٹاک ایکسچینج حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ اجیت ڈوول نےاعتراف کیا کہ وہ کرائے کے دہشت گردوں سے پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا انتہا پسند سوچ بھارت اورخطے میں انتشارکی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

ہم نیوز کے مطابق منیراکرم نے خبردار کیا کہ اگرعالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو نہ روکا تو برصغیر میں روانڈا اوربوسنیا جیسی صورتحال جنم لےسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں