پی سی بی اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرے گا


لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ہفتے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرے گا.

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی رقوم دوحصوں میں واپس کی جائے گی۔ پہلے حصے میں راوَنڈ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔ دوسرےحصےمیں ناک آوَٹ مرحلے کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق بارش کے باعث ملتوی اور بغیرتماشائیوں کے ہونے والے میچ کی رقوم بھی واپس کی جائیں گی۔ ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کا ہرمرحلہ 10 دن پرمشتمل ہوگا۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کے باعث ٹکٹوں کی رقوم کوریئرکمپنی کی مختلف برانچزمیں واپس کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے کیسز میں سامنے آنے بعد 17 مارچ کو پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا تھا کہ ملتوی کئے گئے میچز دوبارہ ری شیڈول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: سب سے زیادہ وکٹیں کس نے لیں اور رنز کس نے بنائے؟

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فائیو منسوخ کرنے کا فیصلہ فرنچائز کی مشاورت کے بعد ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔


متعلقہ خبریں