چین سے ایک ارب ڈالر قرض ملنے کیبعد ملکی ذخائر 12.04 ارب ڈالر ہوگئے

ڈالر (dollar)

اسلام آباد: چین کی جانب سے  جانب سے ایک ارب ڈالرقرض ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر12.04 ارب ڈالرہوگئے،

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 3 جولائی تک حکومت کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالرقرض ملا۔ 3 جولائی سےبیرون قرض کی مدمیں 23.10 کروڑڈالرکی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر81 کروڑ اضافے سے 12.04ارب ڈالرہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر80 لاکھ ڈالراضافے سے 6.74 ارب ڈال رہوگئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائربڑھ کر18 ارب 79 کروڑڈالرہوگئے۔

دریں اثناء اسٹیٹ بینک کی جانب سےبینکوں کےاوقات کاربڑھا دیے گئے۔

مزید پڑھیں:  فی تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا، انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا کے باعث بینک بھی محدوداوقات کارکے لیے کھل رہے تھے۔ آئندہ پیر سے جمعرات بینک صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کیجانب سے جاری اعلامیہ کے بعد دوپہر1:30 سے 02:00 بجے تک بینکوں میں لنچ ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز بھی بینک صبح 9 سے شام 05:30 تک عوام کےلیےکھلیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعے کے روزبینک نماز کے وقفے کے لیے دوپہرایک تا02:30 بجے تک بند رہیں گے۔ اوقات کار کا اطلاق 13جولائی سے بینکوں میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں