خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افرادجاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1063 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 354نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار406ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 712 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوامیں کوروناسےاب تک 19503 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد10ہزار436ہوگئی۔ پشاورمیں مجموعی طورپرکوروناسے 503 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 افراد جاں بحق اور2 لاکھ 40 ہزار848 متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے3ہزار359 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور61افراد کا انتقال ہوا۔ ایک دن میں 6ہزار8 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔

پنجاب میں ایک ہزار955افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار637، خیبرپختونخوا ایک ہزار54، بلوچستان124، اسلام آباد142، آزادکشمیر40 اور گلگت بلتستان میں 31 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد99ہزار362 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب84ہزار587، خیبرپختونخوا29ہزار52، بلوچستان11ہزار52، اسلام آباد13ہزار731،گلگت ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔


متعلقہ خبریں