پی آئی اے: امریکہ نے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: یورپ اوربرطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فضائی آپریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت

ہم نیوز کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اےکو بذریعہ ای میل پابندی سےآگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو حاصل خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ بھی  منسوخ ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کوامریکہ کے لیے 12 براہ راست خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ قومی ایئرلائن امریکہ کے لیے 6ب راہ راست خصوصی پروازیں آپریٹ کرچکی تھی۔

پی آئی اے کا کل سے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق 6 خصوصی پروازیں باقی تھیں جن کااجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پابندی کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے کی وجہ سے لگائی ہے۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ واپس لے لیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں