کورونا: پنجاب کے سات شہروں کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا امکان

لاہور: پنجاب کے سات شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمحمدعثمان نے جاری کردیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پشاور: دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں نافذ ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نفاذ  آج رات 12 بجے سے 24 جولائی 2020 تک لاگو رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق لاہورمیں اے ٹو بلاک ٹاوَن شپ، ای ایم ایس سائٹی، چونگی امرسدھو بازار سے ملحقہ علاقے بند رہیں گے۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوَسنگ اسکیم اور واپڈا ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نفاذ ہوگا۔ جوہرٹاوَن سی بلاک اورگرین سٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا

فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کےکمرشل اوررہائشی علاقے، مسلم ٹاوَن بی بلاک، مسلم ٹاوَن آئی بلاک، مدینہ ٹاؤن کے ڈبلیو،ایکس اوروائی بلاک کو بند کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق آمنہ آباد، نصارکالونی سمن آباد اور پیپلزکالونی ون میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن رہے گا۔

جڑانوالہ میں لاہورروڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اورنیا بازار، مین بازارخریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ بند رہے گی۔ مین بازار، مسجد بازاراور چرچ سے نشاط سنیماچوک تک روڈ کو بند کیا جائے گا۔

گوجرانولہ کےعلاقے واپڈا ٹاوَن، پیپلزکالونی ڈبلیو، وائی، ایکس اورزیڈ بلاک کو بھی بند کیا گیا ہے۔

ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کالونی، کسٹم آفس کالونی اور کلمہ چوک کوبند کیا جائے گا۔

سیالکوٹ کی  تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ اور روراس روڈ میانہ پورہ کو بند کیا جائے گا۔ قیوم اسٹریٹ، شہاب پورہ اورمظفرپورمیں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن ہو گا۔

لاہور کے مزید 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمحمدعثمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ، ایریالین 4 پی آئی اے کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہوگا۔


متعلقہ خبریں