پب جی گیم پرپابندی برقرار رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

اسلام آباد: پب جی گیم پرپابندی برقراررہے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا۔ پی ٹی اے نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندگان کو اعتراضات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔

پی ٹی اے کا پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ شکایات کنندگان دس جولائی تک اپنے اعتراضات بذریعہ ای میل جمع کراسکتے ہیں۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پی ٹی اے میں پب جی پرپابندی کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار، پب جی کونسلر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق تمام افراد نے پابندی کے معاملے پر اپنا مؤقف پی ٹی اے کے سامنے رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی مزید مشاورت کے بعد آئندہ چند روزمیں فیصلہ کرےگی۔

آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے یکم جولائی سے پب جی گیم پرعارضی پابندی عائد کررکھی ہے۔

لاہورہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا تھا۔ پب جی گیم کےنوجوانوں پرنفسیاتی اثرات کے باعث بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

پب جی کی وجہ سے خودکشیاں، لاہور پولیس کا پابندی کیلئے اعلی حکام کو خط

لاہورمیں دوبچوں نے پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پرخود کشی کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں