15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ مشروط ہے، سعید غنی


اسلام آباد: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔

امریکہ: موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ کے میزبان اور ممتاز صحافی عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر 15 ستمبر کو اسکول کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ مشروط ہے کیونکہ اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر فیصلے پرنظرثانی کرسکتے ہیں۔

پروگرام ’بڑی بات‘ میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک والدین بنا کسی خوف کے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں تو اس وقت تک اسکول نہیں کھولیں گے۔

کورونا: برطانوی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آٹھ جولائی 2020 کو منعقد ہونے والے بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 22 اگست 2020 کو صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اوراگر صورتحال تشویشناک ہوئی تو تعلیمی ادارے بدستور بند رکھے جائیں گے۔

برطانیہ نے 9 جون 2020 کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ برطانیہ میں پرائمری اسکولوں کو کھولنے پر والدین اوراساتذہ کی جانب سے شدید تنقید اور انتہائی کم حاضری نظرآئی تھی۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جب دس ہفتوں کے بعد اسکولوں کو کھولا گیا تو نصف کے قریب والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریزاں دکھائی دیے جب کہ اساتذہ اور طلبہ کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم رہی تھی۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ میں موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

حکومت کا15ستمبر سے تعیلمی ادارے کھولنے کا اعلان

مائیک پنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو کھولنے کے لیے تمام ریاستوں کو آمادہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام ریاستوں کو اسکول کھولنے کے لیے مراعات بھی دے گی۔


متعلقہ خبریں