کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ،حکومتی نا اہلی ہے: امتیاز شیخ

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ،حکومتی نا اہلی ہے: امتیاز شیخ

اسلام آباد: سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نااہل ہے اور سندھ میں اس کی اپوزیشن بھی نااہل ہے۔

فرنس آئل کی درآمدات پر پابندی عائد

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کی وجہ سے کے الیکٹرک کو لوڈ شیڈنگ کرنی پڑی۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہ زیب کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ کے الیکٹرک کو معاہدے کے تحت اپ گریڈیشن کرنی تھی جو انہوں نے نہیں کی۔

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن نہ کرنے پر کے الیکٹرک ذمہ دار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل پر گزشتہ روز کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

حکومت اور کے الیکٹرک کا معاہدہ پبلک کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان

احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی اظہار یکجہتی کے لیے کنور نوید جمیل اور محمد حسین نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر بجلی کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں کے الیکٹرک کے سی ای او نے شرکت کی تھی۔

کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، وزیراعلی سندھ

اجلاس میں پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے تھے۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی کے الیکٹرک پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں