پاکستان میں کورونا وائرس سے2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74  افراد کا انتقال ہوا۔

پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک کے 733اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےسہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے1820 وینٹی لیٹرز دستیاب۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا میں کورونا وائرس سے5لاکھ67ہزار649اموات

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام آباد میں 14 ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں