کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے تین علاقے سیل

فائل فوٹو


راولپنڈی: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے 3علاقےسیل کر دیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے ہم نیوز کو بتایا کہ ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی اور رینج روڈ کے علاقے سیل کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے سیل کیے گئے علاقوں میں مارکیٹیں، جنرل ا سٹور اور گروسری دکانیں صبح 9 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی۔ دودھ، دہی، مٹن اور بیف شاپس صبح 7 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کلینک 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: پنجاب کے سات شہروں کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

لاہورمیں اے ٹو بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ایس سو سائٹی، چونگی امرسدھو بازار سے ملحقہ علاقے بند رہیں گے۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوَسنگ اسکیم اور واپڈا ٹاوَن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔ جوہرٹاؤن سی بلاک اورگرین سٹی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کےکمرشل اوررہائشی علاقے، مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی بلاک، مدینہ ٹاؤن کے ڈبلیو،ایکس اوروائی بلاک کو بند کردیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اورنیا بازار، مین بازارخریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ بند رہے گی۔ مین بازار، مسجد بازاراور چرچ سے نشاط سنیماچوک تک روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

گوجرانولہ کےعلاقے واپڈا ٹاؤن، پیپلزکالونی ڈبلیو، وائی، ایکس اورزیڈ بلاک کو بھی بند کیا گیا ہے۔ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ کالونی، کسٹم آفس کالونی اور کلمہ چوک بند ہے۔

سیالکوٹ کی  تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ اور روراس روڈ میانہ پورہ کو بند کیا جائے گا۔ قیوم اسٹریٹ، شہاب پورہ اورمظفرپورمیں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ مذکورہ بالا تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن24 جولائی تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں