پنجاب میں کورونا کے 674 نئے کیسز رپورٹ، مزید 17 اموات

پنجاب میں کورونا وائرس کے 674 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 85 ہزار 261 ہو گئی۔ لاہور میں 305، ننکانہ میں ایک، قصور میں ایک، شیخوپورہ میں 10 اور راولپنڈی میں 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جہلم میں ایک، اٹک میں 11، چکوال میں ایک، گوجرانوالہ میں 16، سیالکوٹ میں 21، نارووال میں 13، گجرات میں 24 اور ملتان میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 12، وہاڑی میں 14، فیصل آباد میں 62، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8 اور رحیم یار خان میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا میں 8، میانوالی میں 4، بہاولنگر میں 4، بہاولپور میں 14، ڈی جی خان میں 17، لیہ میں 2، اوکاڑہ میں ایک، بھکر میں 2 اور ساہیوال میں 4 مزید کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 17 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد ایک ہزار 972 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 43 ہزار 599 متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 75 افراد کا انتقال ہوا۔

پاکستان میں ایک لاکھ 49 ہزار92 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 555 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار 972 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار 677، خیبر پختونخوا ایک ہزار 63، بلوچستان 125، اسلام آباد 146، آزاد کشمیر 41 اور گلگت بلتستان میں 34 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 900 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب 85 ہزار 216، خیبر پختونخوا 29 ہزار 406، بلوچستان 11 ہزار 99، اسلام  آباد 13 ہزار 829، گلگت ایک ہزار619 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 485 افراد متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز