بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

زرمبادلہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں جن کا اطلاق13 جولائی سے ہوگا۔

پیر سے جمعرات تک بینک صبح نو بجے سے شام پانچ  بج کر تیس منٹ تک عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک بینکوں میں لنچ ٹائم مقررکیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز بھی بینک صبح نو بجے  سے شام پانچ بج کر تیس منٹ  تک عوام کے لئے کھلیں گے۔ نماز جمعہ کے لئے دن ایک بجے سے ڈھائی بجے تک بینک بند ہوں گے۔

اس سے قبل بینکوں کے اوقات کار صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک تھی۔  جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک تھے۔ کھانے اور نماز کیلئے دوپہر1:30 سے 2 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح دس بجے سے1:30 تک بینکوں کے لیے بغیر وقفہ کام کے اوقات مقرر کیے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک میں تمام نجی اور سرکاری بینک8 گھنٹے30 منٹ تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر کے کھانے اور نماز کیلئے30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ اوقات کار کا نیا شیڈول 13 جولائی2020 سے تا حکم ثانی نافذالعمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں