اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا معمولی اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود رہا اور 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 142 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 36 ہزار 91 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 139 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 65 پوائنٹس کا اضافہ بھی رہا۔ 65 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 36 ہزار 207 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

بعد ازاں100 انڈیکس میں آج کاروبار کا اختتام 48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36,190.40 کی سطح پر ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 189,986,463 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,605,596,768 بنتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی تھی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔

قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں