پنجاب حکومت کا عیدالضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے بڑی عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے 27 جولائی کو تنخواہیں دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنز کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی جبکہ کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی جاری رہے گی۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق ہفتے میں چھے روز کام کرنے والے دفاتر دن صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے اور 5 روز کام کرنے والے دفاتر صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کو دوپہر ایک بجے دفتر بند کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

عیدالفطر سے قبل بھی حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ عیدالضحیٰ 30 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں