رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی، چیئرمین نظریاتی کونسل

افغانستان: اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند

اسلام آباد: چیئرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کے باعث رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی۔

چیئرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے لیے آن لائن رجوع کیا جا رہا ہے جوخوش آئند بات ہے، موجودہ حالات میں جانور کی آن لائن خریداری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور حکومت نے مویشی منڈیوں اور قربانی سے متعلق ایس او پیز تیار کیے ہیں، مویشی منڈیاں شہروں میں منعقد نہیں ہوں گی اور لوگ زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔

قبلہ ایاز نے کہا کہ مویشی منڈیا ں شہر سے دور ہوں گی تو کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی کم ہو گا جبکہ قربانی میں اللہ نیت کو دیکھتا ہے اور لوگوں کو اس بار بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے باعث رواں سال عید الاضحیٰ گزشتہ برسوں سے مختلف ہو گی اور یہ بھی واضح رہے کہ حج ادائیگی کے لیے کبھی خاص تعداد نہیں ہوتی اس لیے محدود تعداد میں حج کی ادائیگی کا سعودی حکومت کا فیصلہ اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا عیدالضحی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ کورونا کی ایک اور لہر متوقع ہے جس کے لیے احتیاط وقت سے پہلے ضروری ہے۔ عید الاضحیٰ پر علمائے کرام عید کے خطبے کو مختصر کریں اور عید پر لوگ بغل گیر نہیں ہوں گے تو کورونا نہیں پھیلے گا۔


متعلقہ خبریں