انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا

Dollar rates

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کےروز انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 166.35 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوا تھا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.58 روپے کا ہو گیا تھا۔

جبکہ گزشتہ روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 100روپے کا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت 93ہزار536روپے ہوگئی


متعلقہ خبریں