ٹڈی دل کا خاتمہ: وزیراعظم نے ایکشن پلان فیز 2 کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لوکاسٹ کنٹرول سنٹر کے دورے کے موقع پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کے فیز 2 کی منظوری دے دی۔

لوکاسٹ کنٹرول سنٹر کے دورے کے موقع وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو ٹڈی دل سےنمٹنے کے لیے ایکشن پلان کے فیز ون کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو این ایل سی سی کے کوآرڈینٹر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو مانیٹرنگ سروے اور لوکاسٹ کنٹرول سے متعلق کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو وسائل کی فراہمی،اداروں کے درمیان تعاون اور ٹڈی دل سے متعلق آگاہ مہم پربریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹڈی دل کا خاتمہ: برطانیہ سے اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

اس موقع پر وزیراعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے قومی،صوبائی اورضلعی سطح پرکیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افریقہ سے ایران کے راستے اور بھارت سے ٹڈی دل کے ایک اور حملے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج اورصوبائی حکومتوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے موثراقدامات کیے۔ ٹڈی دل کا حملہ اور کورونا وبا پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ایکشن پلان کے فیز 2 کی منظوری  کے بعد متاثرہ کسانوں کو ایک پیکج کے تحت نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدم اٹھائے گی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کا ملک میں خوراک کی دستیابی سے براہ راست تعلق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کومتفقہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے برطانیہ سے اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئی تھیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں پاکستان پہنچی ہیں۔


متعلقہ خبریں