پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی


اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور دس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ دس ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید، ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 13 مارچ کو پاک فوج کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں متعدد بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کےعہدوں پرترقی دی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئرافتخار حسن چوہدری اور بریگیڈئیرمحمد عمربشیر کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ، دوپائلٹ شہید

اسی طرح بریگیڈیئراسدالرحمن، بریگیڈیئرواجد عزیز، بریگیڈیئرکامران تبریزسویرا، بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئرشاہد منظور، بریگیڈیئرارشد محمود کو بھی  میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

میجر جنرل کے عہدوں پرترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرفہیم عامر، بریگیڈیئرراشد محمود، بریگیڈیئراحسان علی، بریگیڈیئرکامران نذیر، بریگیڈیئرشبیرناریجو، بریگیڈیئرمحمدرضا اعزاد، بریگیڈیئرچوہدری عامراجمل اور بریگیڈیئرجواد احمد قاضی بھی شامل تھے۔

پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈیئرعادل رحمانی، بریگیڈیئرسید آصف حسین، بریگیڈیئرمحمد اسحاق خٹک اور بریگیڈیئرجاوید دوست چانڈیو کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

بریگیڈیئراحمد بلال، بریگیڈیئرمحمد شہبازتبسم، بریگیڈیئرظفرعباس اور بریگیڈیئرعمران اللہ کو بھی ترقی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے 11 بریگیڈیئرز ڈاکٹرز کو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔ میڈیکل کور کے بریگیڈیئرمحسن محمد قریشی اور بریگیڈیئرظہیراخترکو ترقی دی گئی تھی۔

بریگیڈیئربلال عمیر، بریگیڈیئرعتیق الرحمن سلہریا، بریگیڈیئرراؤعلی شان خان اوربریگیڈیئرعبیرہ چوہدری کو بھی میجرل جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں