اپوزیشن عمران خان کیخلاف کچھ بھی نہیں کر سکتی، شیخ رشید



راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی، وہ پانچ سال پورے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا اور پاکستان بدلنے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا ایک سو بیس احتساب عدالتوں کا فیصلہ خوش آئند ہے، 120 دن میں 120 عدالتیں کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گی، اگلے الیکشن میں صرف صاف شفاف لوگ حصہ لیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے اہم ترین سال میں داخل ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون ریلوے کو نئی زندگی دے گا، حادثات کی کمی کیلئے ایم ایل ون اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک منظوری دے گی، ایم ایل ون ہی ریلوے کاواحد حل ہے۔ انہوں نے کہا پرسوں تک نالہ لئی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا، شیخ رشید احمد

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی۔ آرمی چیف کی قیادت میں ایم ایل ون مکمل ہو گا جبکہ چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میں نواز شریف کو جانے کی بات کرتا تھا اس کا مطلب تھا وہ جائیں گے۔ چینی کا کیس سنجیدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی بے وقت قیمت سستی کی اور پھر سازش کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھا دی. بدقسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ٹو پر ایک ٹرین چلائیں گے جبکہ ایم ایل ون الگ منصوبہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بے روزگار نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم کی حکمت عملی پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، شبلی فراز

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں۔ اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ ریلو ے کرایوں میں اضافے کی تجویز میں نے مسترد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں