پنجاب:حکومت کا عید الاضحی ٰپر پارک اور تفریحی مقام بند کرنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر صوبے بھر کے پارک اور تفریحی مقام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عید الاضحی ٰکے ایام میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اسکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ طلبا اور اساتذہ کواسکولوں میں آنےکی اجازت نہیں ہو گی۔

اسکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔ اسکولوں کو 2شفٹوں میں چلانے پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ ہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔

اسکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اوردیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی سرویلنس نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے کہ  پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ 6 شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پرعارضی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں