سندھ: کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق، 1468متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق جبکہ 1468 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 713 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 2 ہزار 368 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے 1069 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 113 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد76 ہزار799 تک پہنچ چکی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں