حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مسلسل پانچویں ہفتے ناکام رہی ہے، پچھلے 7  روز میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2روپے 14پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 7 روز میں چینی 80روپے 82 پیسے سے 82روپے 96 پیسے فی کلوہوگئی۔ گزشتہ ہفتےچینی 24 پیسےفی کلو مہنگی ہوئی تھی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو 29 روپے اضافہ ہوا۔ پچھلے ایک ہفتے میں ٹماٹر 96 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے اور انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن، بڑاگوشت، تازہ دودھ، چھوٹاگوشت، چاول، گڑ اور دال چنا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی روپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 11اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ دال مونگ 10 روپےفی کلو اورکیلےفی درجن 5 روپےسستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی سلنڈر 6 روپے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی جبکہ رواں ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


متعلقہ خبریں