پی سی بی میرے ساتھ فراڈ کررہا ہے، سلیم ملک


کراچی: میچ فکسنگ کے جرم میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم ملک نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  ان کے ساتھ فراڈ کررہا ہے۔

پی سی بی کی جانب جواب موصول ہونے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے سابق کرکٹرسلیم ملک نے ہم نیوزسے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پی سی بی کی طرف جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے جواب سےمتعلق وکیل سے مشاورت کررہا ہوں۔

سلیم ملک کا مزید بتانا تھا کہ آنے والے اتوارکے روز پریس کانفرنس میں اپنا واضح موقف دوں گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی اگلے ہفتے سے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرے گا

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب پر کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کا پہلے اعتراف کرچکے ہیں، لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ سے متعلق جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جانب سے آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک نے پی سی بی چیئرمین کے نام لکھے گئے خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کرچکے ہیں

اس سے قبل سلیم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان  پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں