ٹیکنالوجی کمپنیوں کے امریکی حکومت، اداروں سے معاہدے سامنے آ گئے


نیویارک: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل، ایمازون اور مائیکرو سافٹ کے امریکی حکومت اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کیے گئے کئی معاہدے  سامنے آ گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیک کمپنیوں کے امریکی محکمہ دفاع، امیگریشن، کسٹمز انفورسمنٹ، ایف بی آئی، ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی اور فیڈرل بیورو آف پرزنز کے ساتھ ہزاروں معاہدے ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہزاروں جب کہ ایمزون اور گوگل نے سینکڑوں معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ معاہدوں میں سے متعدد کا تعلق ڈیٹا کو آن لائن محفوظ بنانے کی سہولت کلاؤڈ سٹوریج سے ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ برس میں ہونے والے تین کروڑ سرکاری معاہدوں کے تجزیے سے پتہ چلا کہ بڑی کمپنیاں بہت سے معاہدوں کو حکومتی درخواستوں پر عمل کے لیے استعمال کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں