گھر کیلیے تین لاکھ کی سبسڈی، اعلان خوش آئند ہے: محمود الرشید

گھر کیلیے تین لاکھ کی سبسڈی، اعلان خوش آئند ہے: محمود الرشید

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔

تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر پوچھ گوچھ نہیں ہوگی،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

میاں محمود الرشید نے وزیراعطم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے اعلان پر کہا کہ پانچ اور دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی کم شرح سود بھی خوش آئند ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے اعلان سے یہ سیکٹر مزید ترقی کرے گا۔

مظلوم والدین کے احتجاج پر محمود الرشید کا بے حسی کا مظاہرہ

پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔


متعلقہ خبریں