دبئی میں تعلیمی ادارے ستمبر میں کھلیں گے


دبئی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ریاست دبئی میں تعلیمی ادارے ستمبر میں کھلیں گے، اس مقصد کے لیے اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق اسکولوں کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے  اور آنے، جانے، داخلہ اور خارجہ کے مخصوص راستے بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا سے بچنے کی خصوصی ہدایات ہر جگہ چسپاں کر دی گئی ہیں اور تمام لوگوں کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق کلاسوں میں طلبہ کو ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے پر بٹھایا جائے گا اور ان کی تعداد پندرہ تک ہو گی جبکہ تھرمل کیمروں سے اسکول میں موجود تمام لوگوں کا درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔

اسکول یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق

دوسری جانب ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز بڑھنے پر تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے 30 کیسز سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا نیا گڑھ بننے کا خدشہ ہے، کیسز میں سے 11 کی تصدیق ایک ہی ہاؤسنگ بلاک میں ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے موجود ہ صورتحال کے پیش نظر تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

ہانگ کانگ میں اب تک کورونا کے 1365 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں