کورونا کے بجائے غربت دنیا میں زیادہ اموات کا باعث بن سکتی ہے، رپورٹ


نیویارک: خیراتی ادارے آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے بجائے غربت زیادہ اموات کا باعث بن سکتی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل اسی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو اتنا خطرہ کورونا وائرس سے نہیں، جتنا بھوک اور غربت سے ہے۔

انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب کورونا کی وبا عروج پر نہیں پہنچی تھی۔ اب دنیا بھی پاکستانی وزیر اعظم کی اس دور اندیشی کی قائل ہو گئی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے5 لاکھ 58 ہزار 85 اموات

آکسفیم کے مطابق اپریل میں کورونا سے روزانہ اموات کی اوسط تعداد دس ہزار تھی تاہم بھوک اور فاقہ کشی سے یومیہ اموات بارہ ہزار تک جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر معاشی حالات بہتر نہ ہوئے تو سال کے اختتام تک بارہ کروڑ سے زائد افراد فاقہ کشی کا شکار ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ شام، افغانستان اور جنوبی سوڈان میں صورت حال بگڑ رہی ہے۔ بھارت بھی ایسے ملکوں میں شامل ہے جہاں کم آمدنی والا طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں